تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت جاری

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر سعودی قوانین اور سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی کوئی معلومات، تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہ کریں جو سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ہوں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے خاص طور پر ڈرون حملوں سے متعلق مواد شیئر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے حملوں یا انہیں ناکام بنانے کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں گرنے والے ملبے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔ اسی طرح سیکیورٹی تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا اور انہیں عوامی سطح پر پھیلانا مناسب نہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو افواہوں سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غیر مصدقہ اطلاعات تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ اس لیے کسی بھی خبر کو تصدیق کے بغیر آگے شیئر نہ کیا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی کے مطابق قانون کے خلاف تبصرے کرنا یا سیکیورٹی واقعات سے متعلق غیر مصدقہ معلومات پھیلانا مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو وہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ کسی بھی ایسے مواد کو شیئر کرنے سے گریز کیا جائے جس سے سیکیورٹی اداروں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو یا قانون کی خلاف ورزی ہو۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے۔ ارضِ حرمین شریفین کے احترام اور سلامتی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں امن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی شہری نہ صرف اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ ان کا رویہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور سوشل میڈیا پر حساس معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔