تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

یمن کے حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ

حوثیوں

یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد فوری طور پر سعودی حکام کی جانب سے اس دعوے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اس کے علاوہ حوثیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہوں نے تعز کے صوبے میں سعودی عرب کا ترکی میں بنا ہوا بائیکرا ترک مسلح جاسوس ڈرون اس وقت مار گرایا، جب وہ مبینہ طور پر ایک دشمن مشن انجام دے رہا تھا۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کو ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گروپ نے باب المندب کے قریب سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اجتماعات اور کمک کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ان کے مطابق راؤس العرا کے علاقے میں قواح کیمپ پر کئی میزائل گرے، جن کے نتیجے میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کے مقامات پر آگ لگ گئی اور جانی نقصان بھی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے باب المندب کے جنوب میں اور دیگر علاقوں میں بھی فورسز کو نشانہ بنایا، جس سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔