امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر کام کر رہے ہیں، لیکن یہ معاہدہ ان کی ترجیح نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ایک انتخابی جلسے کے دوران اپنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ ایک ممکنہ معاہدے پر کام کر رہے ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ معاہدہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جو وہ خود کرنا چاہتے ہوں، لیکن ایرانی فریق اس معاملے کو روکنے کے لیے کچھ بھی پیش کرنے کو تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور انہوں نے اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ ٹرمپ نے ایران کو ایک ناکام قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں تھوڑی بہت جان باقی ہے لیکن زیادہ نہیں۔






