تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی دعوے سراسر جھوٹ ہیں، ایرانی بحریہ

آبنائے ہرمز

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سیاسی کمانڈر نے امریکہ کے آبنائے ہرمز سے تیل اور جہازوں کی آمد و رفت جاری رہنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے نائب سیاسی کمانڈر علی محمدی نے امریکی صدر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق علی محمدی نے سوال کیا کہ اگر آبنائے ہرمز سے واقعی تیل اور جہاز گزر رہے ہیں تو تیل کی مارکیٹ اس پر کوئی ردعمل کیوں نہیں دے رہی؟ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ بھی بخوبی سمجھتی ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی ان دعوؤں کو بھی چیلنج کیا، جن میں کہا گیا تھا کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر امریکی فورسز آبنائے ہرمز کے قریب آنے کے بجائے 600 سے 700 کلومیٹر دور کیوں بیٹھی ہیں؟

علی محمدی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں جہازوں کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی رکھتی ہے۔