امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے، اور کہا ہے کہ تجارتی مال اور تیل کے جہاز وہاں سے مسلسل گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایران کا اس پر مکمل کنٹرول ہے۔ امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ بلکل غلط ہے۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس وقت بھی آبنائے ہرمز سے تجارتی اشیا اور توانائی کی سپلائی لے جانے والی ٹریفک روا دواں ہے، جس میں 20 ملین بیرل کچا تیل بھی شامل ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے امریکہ اور اس کے علاقائی شراکت دار اس اہم آبی گزرگاہ کا واضح طور پر کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔
امریکی فوج کا یہ بیان اس بحث کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں دونوں جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے کنٹرول کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔






