تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

بھارتی صحافی اجے شکلا کا مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز کا پول کھول دیا

بھارتی صحافی

سینئر بھارتی صحافی اجے شکلا نے مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں اور میڈیا شخصیات نے وزیراعظم نریندر مودی کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاک فوج کے خلاف گھڑے گئے من گھڑت دعوؤں کو خود بھارت کے اندر ہی بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔

سینئر بھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹر اجے شکلا نے پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں، عدالتوں اور فوج جیسے اہم ریاستی اداروں کو محض اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بے دردی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ، پہلگام اور پٹھان کوٹ جیسے متعدد حساس واقعات کے جھوٹے الزامات پاکستان پر عائد کر کے سیاسی فائدے سمیٹے گئے۔

اجے شکلا نے مزید کہا کہ پہلگام کے فالس فلیگ ڈرامے پر بھی پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کرنے کے بجائے فرضی انکاؤنٹرز میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے جھوٹے دعوے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار مقبوضہ کشمیر میں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ایک اور فرضی ڈرامہ رچایا گیا، جس سے عالمی سطح پر بھارت کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اجے شکلا نے کہا کہ یہ تمام فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھے اجیت دووال کی نگرانی میں کروائے جا رہے ہیں اور بھارتی میڈیا ان کے اشاروں پر ہی من گھڑت خبریں پھیلاتا ہے۔ بھارتی عوام اب مودی سرکار کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔