تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

آبنائے ہرمز پر ایرانی افواج اور اسلام کے مجاہدین کا مکمل کنٹرول ہے، پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی دفاعی صلاحیتیں اور جنگی تیاریاں روز بروز مضبوط ہو رہی ہیں، عالمی سمندری راستہ مکمل طور پر اسلام کے پاسبانوں اور ایرانی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

پاسداران انقلاب کے نائب سالار اعلیٰ میجر جنرل مصطفی ایزدی نے مدینہ المنورہ ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے حساس جزائر کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی زمینی، فضائی اور بحری افواج ایرانی فوج کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اور ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ملک کی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں۔

میجر جنرل مصطفی ایزدی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں تعینات افواج دفاع مقدس کے عظیم شہداء، بشمول شہید قاسم سلیمانی، شہید حسین خرازی اور شہید مہدی باکری کی دفاعی اور ایثار سے بھرپور روایت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جدید آپریشنل حکمت عملی، جدید ترین جنگی حربوں، مضبوط سٹریٹجک پلاننگ اور مسلسل مشقوں نے دشمن کے کسی بھی ممکنہ اقدام کے خلاف ایک حتمی اور موثر دفاع تیار کر لیا ہے۔