تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

ایران یورینیم کی افزودگی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا، محمد اسلامی

ایران یورینیم

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے عمل کو کسی صورت نہیں روکے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے روز اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل بند نہیں کرے گا۔

انہوں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات سے متعلق امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ افزودگی ایٹمی عمل کا ایک ایسا بنیادی اور ناگزیر حصہ ہے، جسے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اسلامی نے مزید کہا کہ یورینیم کی افزودگی ایٹمی عمل کا حصہ ہے اور ہم کسی بھی صورت اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آپ کے پاس عمل کا شروعاتی نقطہ ہی موجود نہ ہو تو آپ ایٹمی صنعت رکھنے کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں؟ ایٹمی صنعت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیش رفت کے لیے مرکزی محرک کی حیثیت رکھتی ہے۔