امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کی وجہ سے ایرانی بندرگاہوں سے تیل کی برآمد مکمل طور پر رک چکی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی فورسز نے خلیجی شراکت داروں کی جانب سے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے 1.25 ارب بیرل سے زائد خام تیل کی منتقلی کی دیکھ بھال اور مدد کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے برعکس، ایران کی بندرگاہوں پر امریکہ کی آئرن کلیڈ یعنی فولادی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران نے ایک بیرل تیل بھی باہر نہیں بھیجا ہے۔ اب تک 130 بحری جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کیا گیا۔
سینٹکام کے مطابق کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی فوج اس مشن پر مکمل طور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ہم ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں گے کیونکہ ہماری فورسز اعلیٰ تربیت یافتہ، پیشہ ورانہ اور مہلک صلاحیتوں کی حامل ہیں۔






