سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے 2 الگ الگ حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق اور متعدد غیر ملکی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز 2 الگ الگ حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 3 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت معمولی سے لے کر شدید ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پہلا حملہ ایئرپورٹ کی بنیادی تنصیبات پر ہوا، جبکہ دوسرا حملہ سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
ان حملوں کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آمد و رفت جلد ہی معمول پر بحال کر دی جائے گی۔






