امریکی اخبار کے مطابق پینٹاگون نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر و دیگر اہداف پر 3 روزہ شدید فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے نامعلوم اعلیٰ حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف 3 روزہ شدید کارروائی کا مکمل دفاعی منصوبہ مرتب کر لیا ہے۔
اس منصوبے میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کے بنیادی مراکزی ڈھانچے اور ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی مذاکرات میں پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے خلاف بڑی جنگی کارروائیوں کو بارہا مسترد کیا ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے محکمہ دفاع کو یہ متبادل منصوبے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔






