تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

پی ٹی آئی کی گورنر راج کی مخالفت اور لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان، سیاسی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

گورنر راج

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صوبے کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور جاری پُرامن لانگ مارچ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا ممکنہ نفاذ صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ، منتخب اسمبلی اور آئینی حقوق کے خلاف ہوگا۔

پارٹی نے ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے میں سیاسی کشیدگی، عوامی بے چینی اور احساس محرومی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اعلامیے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا۔ پارٹی کے مطابق ان علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا بنیادی مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ، ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور احساس محرومی کا خاتمہ تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کی جائے گی جو ان مقاصد کے منافی ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی دونوں کمیٹیوں نے دہشت گردی کی ہر شکل کی غیر مشروط مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں، سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے متفقہ مؤقف اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی اعتماد اور تعاون کے ساتھ کیے گئے اقدامات زیادہ مؤثر اور دیرپا ثابت ہو سکتے ہیں۔

اعلامیے میں ان سیاسی جماعتوں کے مؤقف کا خیرمقدم بھی کیا گیا، جنہوں نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کی ہے۔ ان میں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کا نام شامل ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ آئین کی بالادستی، جمہوری روایات اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں جاری پُرامن لانگ مارچ کی متفقہ حمایت کا اعلان کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی رہائی اور دیگر جائز مطالبات کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج کرنا پارٹی کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

اعلامیے میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کمیٹیوں کے درمیان اختلافات سے متعلق ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والی خبروں کی بھی تردید کی گئی۔ پارٹی کے مطابق سہیل آفریدی اپنی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے، اس لیے ان کے ساتھ کسی اختلافی گفتگو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دونوں کمیٹیوں نے سہیل آفریدی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر خیبر پختونخوا میں کوئی غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کیا گیا تو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی دوبارہ مشترکہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کا متفقہ لائحۂ عمل طے کریں گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مؤقف میں آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کے احترام، جمہوری اداروں کے تحفظ اور پُرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔