سعودی اتحادی افواج نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے ایک اور بلیسٹک میزائل کو فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا۔
سعودی فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ اس کے ایئر ڈیفنس فورسز نے ملک کے جنوب مغربی اور حساس فوجی شہر خمیس مشیط کو ہدف بنا کر داغے گئے ایک حوثی بلیسٹک میزائل کو فضائی حددو کے اندر ہی روکت کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اس واقعے سے کچھ دیر قبل ہی سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے بحیرہ احمر کے قریبی علاقے میں واقع عسیر صوبے کے اہم شہر ابھا اور اس کے گردونواح میں ہنگامی سائرن بجا کر الرٹ جاری کیا تھا، تاہم دو منٹ بعد الرٹ واپس لے لیا گیا۔
اسی اثناء میں، ریاض اور دمام کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسلسل ہونے والے حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ہنگامی سفری ایڈوائزری جاری کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف کوننسلر افیئرز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ہدایت نامے میں سعودی عرب میں مقیم اور وہاں سفر کرنے والے تمام امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک کے تمام بڑے اور اہم ایئرپورٹس کو استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تعینات امریکی سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کو ریاض، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس سے فلائٹس لینے یا وہاں جانے کے لیے اب امریکی حکومت سے خصوصی تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔






