تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

سوڈان مصر سرحد پر سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 کان کن ہلاک

سونے کی کان

سوڈان اور مصر کے متنازعہ سرحدی علاقے میں سونے کی ایک کان پر کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 72 کان کن ہلاک ہو گئے۔

سوڈان میں انسانی حقوق کی حقوقی تنظیم ایمرجنسی لائرز کے مطابق سوڈان اور مصر کی متنازعہ سرحدی پٹی پر واقع جبل العويدات کے علاقے میں سونے کی کان پر جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ اس حملے میں 72 عام شہری اور کان کن ہلاک ہوگئے حقوقی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فضائی حملہ مصری فضائیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سوڈانی علاقے وادی کے شمالی حصے میں پہاڑی کان پر ہونے والے اس حملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہیں، جن میں ملبے تلے دبی لاشیں اور کفن میں لپٹے لاپتہ مزدوروں کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

رواں سال اس سرحدی معدنی علاقے پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل جون میں بھی اسی قسم کے حملے میں 23 مزدور ہلاک ہوئے تھے، جس پر مصری فوج نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کا مؤقف اپنایا تھا۔

سوڈان اور مصر کے درمیان حلايب مثلث کے وسائل سے مالامال سرحدی علاقے پر تنازعہ طویل عرصے سے برقرار ہے۔

اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غریب عوام روزگار کے لیے خطرات سے بھرپور سونے کی کان کنی کے شعبے سے منسلک ہو رہے ہیں۔