امریکی صدر نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں حوثی ملیشیا کے حالیہ اقدامات اور حملوں پر سخت تنقید کی ہے، تاہم انہوں نے براہ راست فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے اوہائیو کے دورے پر روانگی سے قبل پوچھا کہ وہ حوثی ملیشیا کے بڑھتے ہوئے حملوں اور عسکری کارروائیوں کے بارے میں کیا حکمت عملی اختیار کرنے والے ہیں۔
امریکی صدر نے اس پر محتاط مگر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حوثی انتہائی خراب اور برے طریقے سے بدتمیزی اور شرپسندی کر رہے ہیں، جو کہ کسی صورت اچھا اور قابلِ قبول نہیں ہے۔
تاہم ٹرمپ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا ان کی انتظامیہ حوثیوں کے خلاف کسی براہ راست فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں۔






