تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

امریکا جنگ میں شامل ہوا تو مشرق وسطیٰ میں ان کی تمام تنصیبات پر دردناک حملے کریں گے، حوثی ملیشیا

حوثی ملیشیا

حوثی ملیشیا نے تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکی صدر نے سعودی فورسز کے ساتھ مل کر یمن پر بمباری یا عسکری کارروائیوں میں حصہ لیا تو خطے میں تمام امریکی مفادات پر فوری اور دردناک جوابی حملے کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حوثی سیاسی بیورو کے سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا کہ اگر امریکا، یمن اور اس کی عوام کے خلاف کی جانے والی کسی بھی عسکری جارحیت کا حصہ بنتا ہے تو ہم اس کا جواب دینے کے فیصلے پر لمحہ بھر کے لیے بھی سوچ و بچار یا تاخیر نہیں کریں گے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ حملوں کے جواب میں پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلے ہوئے امریکی فوجی اڈوں، تنصیبات اور تجارتی مفادات پر انتہائی فوری اور ناقابل برداشت حد تک دردناک حملے کیے جائیں گے۔

محمد البخیتی نے سعودی عرب کی تیل کی تمام قومی و عالمی تنصیبات، آئل فیلڈز اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی ملازمین اور محنت کشوں کو خبردار کیا کہ وہ ان سائٹس اور حساس مقامات سے فوراً دور ہو جائیں، کیونکہ یہ تمام تنصیبات اب حوثی فورسز کے لیے قانونی اور کھلے اہداف بن چکی ہیں۔