تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے مگر اسے طریقہ نہیں آتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن تہران کے حکام کو یہ معلوم نہیں کہ یہ معاہدہ کس طرح کیا جائے۔

اوہائیو کے شہر یانگ ٹاؤن میں انتخابی مہم کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرکے کوئی ڈیل طے کرنا چاہتی ہے، مگر وہ اس کا طریقہ کار نہیں جانتے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی کے حامی ملک ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ٹرمپ نے ایرانی معیشت اور عسکری طاقت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے پاس نہ تو کوئی مضبوط بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی طیارہ شکن دفاعی نظام موجود ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں ایران اس وقت بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور اس کے پاس مالی وسائل بھی ختم ہو چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے گریں گی۔