تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایت، مظاہروں میں شرکت پر جرمانے اور ملک بدری کا خدشہ

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کو عوامی اجتماعات، مظاہروں اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے مقامی قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قید، بھاری جرمانے اور ملک بدری سمیت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیورو آف ایمگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر یا کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو میزبان ملک کے قوانین اور ضوابط کا احترام کرنا چاہیے۔ کسی اجتماع میں دوسرے افراد کی موجودگی کو اس بات کا ثبوت نہ سمجھا جائے کہ وہاں شرکت کی قانونی اجازت حاصل ہے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی تقریب یا اجتماع کی قانونی حیثیت کے بارے میں شبہ ہو تو شرکت سے پہلے متعلقہ اماراتی حکام سے رہنمائی حاصل کی جائے تاکہ کسی ممکنہ قانونی مشکل سے بچا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مقامی قوانین کی پابندی روزگار، رہائشی حیثیت اور مستقبل کے سفری معاملات کے تحفظ کے حوالے سے اہم ہے۔ کسی قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں انفرادی طور پر قانونی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی سلامتی، روزگار اور فلاح و بہبود کو ترجیح دیں اور کسی بھی سیاسی یا عوامی سرگرمی میں حصہ لینے سے پہلے اس سے متعلق ضوابط کی تصدیق کریں۔