امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ چین اور روس ایران کو کسی قسم کی بڑی عسکری یا مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناقدین کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر بلکل یقین نہیں رکھتے کہ ماسکو یا بیجنگ تہران کی کوئی خاطر خواہ مدد کر رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے پاس اس حوالے سے کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ اگر چین یا روس کی جانب سے ایران کو کوئی بھی امداد دی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس بارے میں بہت جلد اور فوری طور پر پتا چل جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں خطے میں ہونے والی ہر ایک نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔






