تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بعد ’مکھی جنتا پارٹی‘ بھی سامنے آگئی

مکھی جنتا پارٹی

بھارت میں سوشل میڈیا سے ابھرنے والی طنزیہ ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بعد ’مکھی جنتا پارٹی‘ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم سامنے آگیا ہے۔ نئی مہم کو نوجوانوں کی سیاسی سرگرمیوں، جمہوری حقوق اور بھارتی حکومت پر تنقید کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

مکھی جنتا پارٹی نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے جمہوری اقدار کے تحفظ، کاروبار کے فروغ اور معاشی ترقی سے متعلق پیغامات شیئر کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو ’نوجوانوں کا، نوجوانوں کے ذریعے اور نوجوانوں کے لیے‘ سیاسی محاذ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے پلیٹ فارم کے سامنے آنے کا پس منظر بھارتی سپریم کورٹ میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج اور نئی دہلی میں مظاہروں پر عائد پابندیوں سے متعلق سماعت ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ضرورت سے زیادہ سخت اقدامات سے گریز کا مشورہ دیا۔ سماعت کے دوران حکومتی ردعمل کو ’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا استعمال کرنے‘ سے تشبیہ دی گئی۔

اگلے ہی روز انسٹاگرام پر مکھی جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ سامنے آگیا۔ اس کی ایک پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا جمہوریت میں شہریوں کو ایک دن ’کاکروچ‘ اور اگلے دن ’مکھیاں‘ قرار دیا جانا چاہیے؟

دستیاب میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ کو پہلے ہی دن غیرمعمولی توجہ ملی اور اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب بھارت میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی، جسے ایس آئی آر کہا جاتا ہے، کے خلاف بھی احتجاج جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جنریشن زی سے وابستہ نوجوان نئی دہلی سمیت مختلف مقامات پر مظاہروں میں شریک رہے ہیں، جن میں جنتر منتر بھی شامل ہے۔