تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ

امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بُل ہیڈ سٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے محروم ہوچکا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت کی پہلی سطح ختم ہوچکی ہے، جبکہ اس کے بعد منتخب کیے گئے دوسرے درجے کے رہنما بھی مارے گئے ہیں۔ تیسری سطح کی قیادت میں سے بھی نصف ہلاک ہوچکی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بعض افراد نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس وعدے پر عمل کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے باعث ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل پیچیدہ ہوگیا ہے۔ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ظاہر کرنے کے باوجود واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی پیش رفت تاحال غیر یقینی دکھائی دیتی ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بھی اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پٹرول مہنگا ہونے کا پہلے ہی اندازہ تھا، تاہم قیمتوں میں اضافہ ان کی توقع سے زیادہ رہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔