سعودی اتحاد نے دارالحکومت ریاض اور دیگر علاقوں میں حوثی ملیشیا کے بھیجے گئے چاروں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف برسرپیکار عسکری اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ چند گھنٹوں کے دوران ریاض، مشرقی صوبے اور جنوبی علاقوں کے اوپر چار مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا گیا ہے۔
اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں بتایا کہ دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
ترجمان نے اس موقع پر ایک ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی، جس میں فضائیہ کو کروز میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روکتے ہوئے اور حوثیوں کے بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔






