ایرانی صدر نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی غیر ملکی جارحیت اور زیادتی کے سامنے بلکل نہیں جھکے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران جارح ممالک کی کسی بھی قسم کی زیادتی، دباؤ یا زبردستی کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔
صدر پزشکیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جس طرح ایران کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر غاصبانہ نظر نہیں رکھتا، بلکل اسی طرح وہ دشمنوں کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایرانی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی دفاعی صلاحیتیں اور عسکری طاقت کسی بھی جارح کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔






