تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

ایران کے میزائلوں کا باپ دشمن کی توانائی تنصیبات تباہ کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی کمانڈر

میزائلوں کا باپ

ایرانی کمانڈر کے سینیئر مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو میزائلوں کے باپ کو خطے میں دشمن کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کو تباہ کرنے کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران نے اپنے عسکری نظام کے تحت ’میزائلوں کا باپ‘ مکمل طور پر تیار کر رکھا ہے اور اگر دشمن نے کوئی بھی غلط پیش قدمی یا غلط تخمینہ لگایا تو اس کا حملہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گا اور ان کے پاس بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

جنرل نقدی نے امریکی دباؤ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط حساب کتاب کی صورت میں، خطے میں حملہ آوروں سے تعلق رکھنے والے تمام بنیادی ڈھانچے، توانائی کی تنصیبات اور سرمایہ کاری ہماری آپریشنل رینج میں ہوگی اور ان کی سیکیورٹی براہِ راست خطرے میں پڑ جائے گی۔

ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، دراصل ایرانی عوام کے سامنے اپنی شکست کا کھلا اعتراف ہے۔ جو فریق فتح کا دعویٰ کرتا ہے، وہ کبھی صبر ختم ہونے کا رونا نہیں روتا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران 14 ٹن کے بم ایران پر گرائے گئے تھے، جن میں سے کچھ پھٹ نہ سکے اور انہیں ایرانی افواج نے اپنے قبضے میں لے لیا، جس کے بعد اب ایران ان ہتھیاروں کو خود بھی بنانے یا ان کا نمونہ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔