تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

نیتن یاہو جیل سے بچنے کیلئے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ

نیتن یاہو

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جیل جانے سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یایو اپنی داخلی سیاسی و قانونی مشکلات اور قید کی سزا سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایران کے ساتھ ایک نئی اور تباہ کن جنگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے الزام لگایا کہ اسرائیلی رہنما کو اس بات کی بلکل پرواہ نہیں ہے کہ اس کے نتائج خود اسرائیل یا امریکی صدر ڈونلڈ کے لیے کیا ہوں گے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار بھی جب آپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آپ کام تمام کرنے والے ہیں، تو ایران مزید مضبوط اور طاقتور ہو کر سامنے آیا تھا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے پیغام کو مزید سخت بناتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنی قسمت دوبارہ آزمانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، لیکن اس بار بہت محتاط رہیں کیونکہ ہمارے پاس بھی کئی اہم اور نامکمل کام باقی ہیں، جنہیں پورا کیا جانا ہے۔