امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، اگر اس نے ایسا نہ کیا تو ایران کا کام تمام کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران عسکری اور مالی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اگر اس نے اپنا رویہ تیزی سے نہ بدلا تو امریکہ جلد ہی اپنا کام تمام کر دے گا۔
ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے روس اور یوکرائن کی جنگ پر بات کرتے ہوئے اپنی حکمتِ عملی کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتے، جس سے روس کو مذاکرات کی میز سے دور کیا جائے، کیونکہ امن اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پیشرفت جاری ہے۔
انہوں نے یوکرائنی صدر پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یوکرائن کی جانب سے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وہ اس جنگ کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔






