تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

یمنی مسلح افواج کا مزید 370 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

370 حوثی

یمن کی مسلح افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈان آف یمن فوجی آپریشن میں 370 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام عسکری محاذوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف جاری وسیع اور منظم آپریشن ڈان آف یمن کے تحت مزید کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

حکام کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران یمنی افواج نے حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہزار 326 کامیاب حملے کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 370 حوثی ملیشیا کے ارکان کو ہلاک جبکہ درجنوں جنگی گاڑیوں اور عسکری وسائل کو مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یمنی عسکری حکام کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی مقصد حوثی ملیشیا کی پیش قدمی کو روکنا اور تمام اہم خطوں میں ان کی عسکری قوت کو ختم کرنا ہے۔