تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

مودی حکومت کی بھارتی فوج کی اپ گریڈیشن کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش

مودی حکومت

بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن کے نام پر نمائشی اقدامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے فوج کو جدید بنانے کے نام پر متنازعہ اگنی ویر بھرتی اسکیم، اے کے 203 رائفلوں کی مقامی سطح پر تیاری اور نئی کیموفلاج وردیوں کی فراہمی جیسے نمائشی اقدامات کو بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جسے دفاعی ماہرین مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت بلکل پرانی اور متروک ہو چکی ہے، جبکہ فوج کے پاس درکار جدید ضروریات پوری کرنے کے لیے بجٹ بھی شدید ناکافی ہے۔

واضح رہے کہ معرکہ حق میں غیر پیشہ ور بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کو بھی پرانی ٹیکنالوجی اور شدید تکنیکی خامیوں کے باعث آئے روز جنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔