تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

بھارتی فوج کے میجر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات منتقل کرنے پر مقدمہ درج

بھارتی فوج

بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کی اہلیہ کے خلاف غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ملک کی حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی انتظامی نااہلی اور سیکیورٹی ناکامی کا ایک اور بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سینئر بھارتی فوجی افسر کی اہلیہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ملک کی حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

ملزمہ کے خلاف قومی سلامتی سے متعلق انتہائی حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا جمع کرنے اور اسے غیر ملکی ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو منتقل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج سے منسلک انتہائی حساس نوعیت کی معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو مسلسل فراہم کی جا رہی تھیں۔

اس واقعے پر عالمی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر پیشہ ور بھارتی فوج کا حساس معلومات کو یوں فروخت کرنا بھارتی سیکیورٹی نظام کی گہری کمزوریوں کا واضح ثبوت ہے۔