امریکی وزیرِ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے طریقہ کار کو دوسری جنگِ عظیم کے نازی اقدامات سے تشبیہ دی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں اور ان کے عملے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد اس طرح کے واقعات نہیں دیکھے گئے اور ایران اس وقت نازیوں کی یو بوٹ والی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔
مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ تہران کی حکومت بنیادی پرست شعیہ علماء کے ہاتھ میں ہے، جس کے باعث ان کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران پر غیر معمولی اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گا تاکہ خطے میں موجود اس کے پراکسی اور عسکری پیداوار کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔






