تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، عباس عراقچی

سعودی عرب اور

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں نے لڑائی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ تہران نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے گفتگو میں سہولت کاری کی پیشکش کی تھی، تاہم دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی اس کا جواب نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پیشکش رواں ماہ کے آغاز میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت کے بعد کی گئی تھی۔

عراقی نیوز چینل الاخباریہ کو دیئے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے حوثیوں کے خلاف جنگ میں مصر کی ممکنہ شمولیت پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی، تاہم قاہرہ نے ماضی میں تہران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یمن کے تنازع میں براہِ راست مداخلت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب مصر کی پارلیمنٹ میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ممکنہ ووٹنگ 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔