سعودی شاہی خاندان کی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کے انتقال سے متعلق باضابطہ اعلان جاری کیا گیا۔ سعودی ایوانِ شاہی نے اپنے بیان میں ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور مغفرت کی دعا کی۔ اس کے علاوہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
شاہی اعلان کے مطابق شہزادی مشاعل کی نمازِ جنازہ بدھ کے روز نمازِ عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
سعودی ایوانِ شاہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔






