اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ایران کی سرحد کے قریب پرواز کر کے طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، جسے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے 19 اکتوبر کو ایران کی سرحد کے قریب ایک پرواز کی، جس کی اطلاع میڈیا کو دی گئی۔
حکام کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو پیشگی مطلع کیا تھا کہ یہ آپریشن ایک تربیتی مشق تھی، جس کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف حملے شروع کرنے سے ایران کو روکنا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس مشق میں درجنوں جنگی طیارے اور ریفیولنگ طیارے شامل تھے، جنہوں نے شام اور عراق کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ایسے فضائی راستے کا تعاقب کیا، جو ایران پر ممکنہ حملے سے مطابقت رکھتا تھا۔
جیسے ہی طیارے سرحد کے قریب پہنچے، وہ مڑے اور اسرائیل واپس آگئے، جبکہ اسرائیلی حکام اس بات سے آگاہ تھے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام ان طیاروں کا پتہ لگا لیں گے۔
اسرائیلی میڈیا نے امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی جنگی طیارے ایران کی سرحد کے قریب ایسی چال میں اڑے، جس کا مقصد شاید ایرانی فوجی ردعمل کو اکسانا تھا۔
اسرائیل کے نجی چینل 12 کے مطابق یہ آپریشن پیر کی رات سے منگل کے دوران ہوا اور اس میں اسرائیلی فضائیہ کے ریفیولنگ طیاروں کے ساتھ درجنوں جنگی طیارے شامل تھے۔






