امریکہ نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے شدت اختیار کرنے کے بعد وہاں موجود غیر ضروری امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب میں حوثیوں کے مہلک حملے شدت اختیار کرنے کے بعد وہاں موجود غیر ضروری امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حامی گروپ کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے تصدیق کی کہ روانگی کا یہ حکم صرف سعودی عرب پر لاگو ہوتا ہے، ترجمان نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا کہ واشنگٹن پورے خلیج میں سفارتی عملے کے وسیع تر انخلا کی تیاری کر رہا ہے۔
پگوٹ نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے صرف سعودی عرب میں غیر ضروری امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے روانگی کا حکم جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے، سویلین ہوائی اڈوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے کیئے، جن کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور شدید سفری رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔






