فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی حکام سے حوثیوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے نزدیک سعودی عرب کی سیکورٹی کا معاملہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
عرب میڈیا نے سفارتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اس بات کا اچھی طرح ادراک رکھتا ہے کہ ایران کو ایٹمی معاملے میں مزید لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران میں اپنی گفتگو میں مذاکرات کے نئے راستے کھولنے پر زور دیا۔ محسن رضائی کے ساتھ ملاقات کا بنیادی مقصد تناؤ اور کشیدگی میں کمی لانا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکرات کے دوران حوثیوں کے معاملے اور خطے میں جاری کشیدگی پربات کی اور بتایا کہ اسلام آباد اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کے نزدیک سعودی عرب کا معاملہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔






