تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

سعودی عرب میں حوثیوں کے آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد جاں بحق

دمام ایئرپورٹ

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک پاکستانی سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایئرپورٹ اور تیل کی تنصیب پر الگ الگ حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ شیبہ آئل فیلڈ میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، تاہم اس کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں تنصیب کی حدود سے باہر فیلڈ میں کام کرنے والے ایک کنٹریکٹر کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم اس سے آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور ایک انڈین شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ ادھر سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں مزید چار ڈرون مار گرائے گئے۔