پاسداران انقلاب نے وارننگ دی ہے کہ اگر امریکہ نے غیر قانونی جہازوں کی حمایت بند نہ کی تو جھڑپوں کا دائرہ کار خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پھیل جائے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جہازوں کو بارودی سرنگوں والے آبی راستوں سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش نے سمندری حادثات میں اضافہ کر دیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جھڑپوں کا دائرہ کار خطے میں موجود اڈوں تک پھیل جائے گا۔ یہ ایک انتہائی سنجیدہ وارننگ ہے۔
اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فورسز نے خلیج میں بحری جہازوں کے درمیان تیل کی منتقلی میں ملوث چار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا اور انہیں آگ لگا دی، جبکہ تین دیگر بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مغرب میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے تھے۔






