آبنائے ہرمز میں سات تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے چار اس وقت نشانہ بنے، جب وہ تیل منتقل کر رہے تھے اور آگ کی زد میں آ گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سات تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے انہیں نقصان پہنچا۔ یہ ایک ہی دن میں اس آبی گزرگاہ پر ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق چار جہازوں پر اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ تیل کی منتقلی کر رہے تھے، جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی، جبکہ باقی تین جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر ناکارہ ہو گئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ کہ اگر واشنگٹن نے آبنائے کے دوسرے حصوں میں تیل بردار جہازوں کی گزرگاہ میں مدد کی تو وہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو تنازع خطے میں اس کے اڈوں تک پھیل جائے گا اور یہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔






