تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

چین کے تبت ریجن میں زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

چین کے تبت ریجن

چین کے تبت ریجن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکڑوں مکانات منہدم ہو گئے، جس کے بعد ریلوے سروس معطل کر دی گئی۔

چین کے تبت ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے شہر نگچو کے شمال مشرق میں 183 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے کے باعث 339 مکانات منہدم ہو گئے، امدادی ٹیموں کو متاثرہ مرکز کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے متاثرہ علاقوں سے گزرنے والی ٹرین سروس کو معطل کر دیا ہے۔

چین میں طاقتور زلزلے کوئی انہونی بات نہیں، خاص طور پر ملک کے جنوب مغربی حصوں میں جہاں یوریشین ٹیکٹونک پلیٹ ہندوستانی پلیٹ سے ملتی ہے، جس کے نتیجے میں ہمالیہ اور وسیع تبتی سطح مرتفع وجود میں آئے ہیں۔