تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہنگامی الرٹ، ریاض کی طرف بڑھتا حوثی بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

بیلسٹک میزائل

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض میں شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جاری کردہ پیغامات میں ایجنسی نے رہائشیوں پر زور دیا تھا کہ وہ ہنگامی حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ ریاض میں خطرہ ٹل چکا ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر عمل جاری رکھیں اور متاثرہ مقامات پر ہجوم لگانے یا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔

دریں اثنا، سعودی زیر قیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اسی طرح سعودی سول ڈیفنس نے نجران صوبے میں بھی ہنگامی الرٹ جاری کیا، جسے خطرات کم ہونے کے چند منٹ بعد ہی واپس لے لیا گیا۔

اس کے علاوہ جنوبی شہر ابھا اور خمیس مشیط میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کی گئی تھی اور خطرہ ٹلنے کے بعد تدارکی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔