تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

سعودی اتحاد کی شہری اجتماعات پر حملوں کی دھمکی کی تردید، حوثی الزامات مسترد

سعودی اتحاد

سعودی اتحاد نے حوثیوں کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ مملکت نے شہری اجتماعات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ترجمان نے اسے جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کے ترجمان نے حوثیوں کے ان دعوؤں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ مملکت نے قبائلی اور شہری اجتماعات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

جاری بیان میں ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ یہ دعوے عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور حوثی ملیشیا کے بحرانوں سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قبائل یمنی معاشرے کی تاریخ اور تانے بانے کا ایک لازمی اور مضبوط ستون ہیں اور وہ سعودی اور یمنی عوام کے درمیان مذہب، ہمسایه داری، تاریخ اور مشترکہ مقدر کے بندھنوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں عوام کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ انہیں کسی بھی طرح کی غلط بیانی یا تفرقہ پیدا کرنے کی سازشوں کے ذریعے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور یہ رشتے ہر حال میں مضبوط رہیں گے۔