تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
دنیا

کینیڈا اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے سے روک دیا

کینیڈا اور اٹلی

کینیڈا اور اٹلی نے سعودی عرب میں سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں، دونوں ممالک نے ریاض اور دمام کے ائیرپورٹس پر سفر کرنے سے سختی سے منع کردیا۔

کینیڈا نے سعودی عرب کے لیے اپنی سفری ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کشیدگی کے پیش نظر ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تمام سفر کرنے سے گریز کریں۔

کینیڈین حکومت کا کہنا تھا کہ میزائل اور ڈرون حملوں نے سعودی عرب کے کئی ائیرپورٹس کے نظام کو معطل کر دیا ہے اور شاہ خالد ائیرپورٹ اس وقت بند ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ مزید حملوں سے سعودی فضائی حدود بند ہو سکتی ہے اور کسی بھی ائیرپورٹ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کیا جا سکتا ہے۔

کینیڈا نے مجموعی طور پر خطے کی غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کو سعودی عرب کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اٹلی کی وزارت خارجہ نے بھی مملکت کی سیکیورٹی صورتحال میں مسلسل بگاڑ کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کے تمام سفر کے خلاف اپنی وارننگ کا اعادہ کیا ہے۔

اطالوی وزارت نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کا تمام سفر ملتوی کر دیں اور سعودی سرزمین پر ائیرپورٹس استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے پڑوسی ممالک کی سہولیات کا استعمال کریں۔

سفری ہدایات میں سعودی عرب میں پہلے سے موجود اطالوی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں اور ہنگامی حالات میں مقامی حکام کی ہدایات کے مطابق محفوظ مقامات پر رہیں جبکہ یمن کے ساتھ جنوبی صوبوں جازان، نجران اور عسیر کے سفر سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔