تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے 6 اسرائیلی فوجی زخمی، علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

مقبوضہ مغربی کنارے

مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد پورے علاقے میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق الخلیل کے قریب واقع ایک فوجی چوکی پر اسرائیلی نمبر پلیٹ والی کار میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا یہ سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا، جس کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 مشتبہ فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے الخلیل کے گورنریٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، تمام فوجی چوکیاں سیل کر دی گئی ہیں اور شہریوں کی آمد و رفت روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر لوہے کے دروازے لگا دیئے گئے ہیں۔

تارود قیدی کیمپ میں گھروں پر چھاپے مار کر دو فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب حماس، فلسطینی اسلامک جہاد اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اس حملے کو سراہتے ہوئے اسے اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور غاصبانہ پالیسیوں کا منہ توڑ جواب قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کے تمام انتخابی پروگرام منسوخ کرتے ہوئے مغربی کنارے کی سخت ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو انتخابات سے قبل سیاسی فائدے کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔