تازہ ترین
اسرائیلی انتخابات سے قبل ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ، سکیورٹی ناکامی پر تحقیقات کا مطالبہایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی بھارت میں برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شرکت سے معذرتایران بیرون ملک امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس ادارےفرانس میں مہنگائی اور تعلیمی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے، ایک ہزار افراد گرفتارمشرق وسطیٰ کی جنگ کے خلیجی سمندر پر زہریلے اثرات، ماحولیاتی بحران کا خدشہباراک اوباما کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، مہنگائی اور ایران جنگ کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے مزید 307 ارکان ہلاک، تعز شہر پر حوثیوں کے قبضے کی کوشش، شدید جھڑپیںحوثیوں کے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل فضاء میں ہی تباہ، ٹکرے مکہ ریجن اور جدہ میں ٹکڑے گر گئےاسرائیلی انتخابات سے قبل ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ، سکیورٹی ناکامی پر تحقیقات کا مطالبہایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی بھارت میں برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شرکت سے معذرتایران بیرون ملک امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس ادارےفرانس میں مہنگائی اور تعلیمی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے، ایک ہزار افراد گرفتارمشرق وسطیٰ کی جنگ کے خلیجی سمندر پر زہریلے اثرات، ماحولیاتی بحران کا خدشہباراک اوباما کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، مہنگائی اور ایران جنگ کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے مزید 307 ارکان ہلاک، تعز شہر پر حوثیوں کے قبضے کی کوشش، شدید جھڑپیںحوثیوں کے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل فضاء میں ہی تباہ، ٹکرے مکہ ریجن اور جدہ میں ٹکڑے گر گئے
دنیا

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی بھارت میں برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شرکت سے معذرت

ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر نے نامعلوم اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے بارہویں برکس پارلیمانی فورم میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

بھارت میں ایرانی سفارت نے ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نامعلوم حالات اور اسباب کے باعث نئی دہلی میں بارہویں برکس پارلیمانی فورم میں شرکت نہیں کریں گے۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود ایران کا پارلیمانی وفد اس اہم اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گا اور اپنے فرائض انجام دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برکس کے ایک رکن کی حیثیت سے ایران اس گروپ کے سربراہی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں اعلیٰ ترین سطح پر فعال اور مؤثر شرکت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس تناظر میں ایرانی وفد برکس کے دیگر رکن ممالک کے وفود کے ساتھ اپنی بات چیت اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ برکس کا یہ بلاک گلوبل ساؤتھ کا ایک اہم فورم ہے، جس کا آغاز 2006 میں برازیل، روس، بھارت اور چین نے کیا تھا اور بعد میں جنوبی افریقہ سمیت دیگر اہم ممالک بھی اس میں شامل ہو گئے، جن میں اب مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔