تازہ ترین
سندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیم
دنیا

ایران مقامی ٹیکنالوجی سے اپنا پہلا نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر تیار کر رہا ہے، محمد اسلامی

ایران

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پہلا ملکی ساختہ نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر تیار کر رہا ہے۔

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اپنا پہلا ملکی ساختہ نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر تیار کر رہا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں محمد اسلامی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم مکمل طور پر ملکی مہارت سے تیار کردہ پہلا ایرانی ٹوکاماک مقررہ شیڈول کے مطابق فعال کر دیں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں نے اس نظام کی تیاری میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس منصوبے کو تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرنے کی ملکی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا۔

مجوزہ ری ایکٹر میں ٹوکاماک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جو ایک مقناطیسی نظام ہے، جسے انتہائی گرم پلازما کو قابو میں رکھنے اور نیوکلیئر فیوژن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ وہی عمل ہے، جو سورج اور دیگر ستاروں کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

محمد اسلامی نے ری ایکٹر کی مجوزہ صلاحیت، مقام، تعمیراتی لاگت یا اسے فعال کرنے کی متوقع تاریخ ظاہر نہیں کی۔ نیوکلیئر فیوژن ایران کے موجودہ یورینیم افزودگی کے پروگرام سے مختلف ہے اور ٹوکاماک کی تیاری بذات خود جوہری ہتھیار بنانے کی جانب پیش رفت کو ظاہر نہیں کرتی بلکہ یہ ایک الگ سائنسی اور توانائی کی تحقیق کا شعبہ ہے۔