سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے میں سیشن عدالت شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جس کے بعد عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن اس وقت عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل کراچی میں قید ہیں۔






