تازہ ترین
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان

سیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصل

9 دہشت

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلا آپریشن ضلع کچھی میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع وڈھ میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو کامیابی سے ٹریس کر کے ان کا گھیراؤ کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 2 بھارتی سہولت کار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ ان کے پاس سے بھی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود دیگر بھارتی سہولت کار دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے عزم کا اظہار کیا کہ قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بیرون ملک سے منظم اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بلا تعطل انسداد دہشت گردی مہم پوری طاقت اور رفتار کے ساتھ جاری رہے گی۔