تازہ ترین
سیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ سست رہنے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل نے اہم اعلان کردیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ سست رہنے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل نے اہم اعلان کردیا
پاکستان

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس کا مقابلہ، 2 زخمی بھتہ خور گرفتار

2 زخمی بھتہ خور

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 بھتہ خور ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزادہ عرف سلیم اور فواد علی کے نام سے ہوئی ہے اور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم جہانزادہ عرف سلیم نے فیضان اسٹیل کے مالک کو فتنہ الخوارج کے نام پر بھتے کے لیے دھمکیاں دی تھیں اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔

رینجرز حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم فواد علی کا تعلق نفاذ الاسلام عرف چاچا گروہ سے ہے اور یہ گروہ ماربل فیکٹری مالکان سے بھتہ طلب کرنے اور انکار پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

اس گروہ کا سرغنہ نفاذ الاسلام عرف چاچا اس سے قبل ایس آئی یو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ ملزم فواد علی بھتہ خوری کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔