تازہ ترین
محسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیر
پاکستان

انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہ

انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی

انتخابی اصلاحات کے لیے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں، حکومت نے کمیٹی میں یکساں نمائندگی دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مجموعی طور پر 7 نشستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے حکومتی فارمولے پر حتمی مؤقف اختیار کرنے سے پہلے معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے رابطہ کرکے کمیٹی میں نمائندگی سے متعلق حکومتی مؤقف سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ حکومتی فارمولے اور پارلیمانی نشستوں کے تناسب کے تحت پی ٹی آئی کو کمیٹی میں 7 ارکان کی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مجوزہ تقسیم کے مطابق پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے 5 جبکہ سینیٹ سے 2 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ حکومت نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمیٹی میں شامل کیے جانے والے اپنے ارکان کے ناموں کی فہرست جلد فراہم کرے تاکہ کمیٹی کے قیام کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

یکساں نمائندگی کا مطالبہ مسترد، اپوزیشن کا مشاورت کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے معاملہ اپنی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر ڈوگر کے مطابق حکومتی مؤقف اور کمیٹی میں نشستوں کی تقسیم سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کے بعد کمیٹی میں شمولیت یا اس کے بائیکاٹ سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

کمیٹی میں شمولیت یا بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمانی نشستوں کے تناسب کو بنیاد بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیے سات نشستوں کا فارمولا پیش کیا ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے اس پر تاحال حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔

عامر ڈوگر نے حکومتی فیصلے پر فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے کے بجائے معاملہ پارٹی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی مشاورت میں یہ طے کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی مجوزہ کمیٹی کا حصہ بنے گی یا اس کے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرے گی۔

انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ اب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نمائندگی کے تناسب پر اتفاق سے مشروط دکھائی دیتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی حتمی حکمت عملی کا فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد سامنے آئے گا۔