تازہ ترین
انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہ
دنیا

اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، میڈیا رپورٹ

اسرائیل نے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے عسکری آپشنز پیش کر دیئے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احروت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے لیے دفاعی اور جوابی جارحانہ تیاریاں حتمی شکل میں مکمل کر لی ہیں۔ تاہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرنا ہے کیونکہ سفارتی سطح پر رابطے تاحال جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حالیہ دنوں میں شام اور عراق کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والی مشقیں کی ہیں تاکہ ایرانی سرحدوں تک پہنچنے والے ممکنہ فضائی راستوں کا مؤثر تجربہ کیا جا سکے گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں وزیر دفاع اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سامنے حملے کے تفصیلی منصوبے پیش کر دیئے ہیں، اگرچہ تاحال جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی باضابطہ حکم جاری نہیں کیا گیا۔

ادھر اسرائیل کے مختلف ائیر بیسز پر امریکی فوجی نقل و حرکت اور طیاروں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں خطے میں کشیدگی دوبارہ عروج پر پہنچ سکتی ہے اور حزب اللہ کی ممکنہ شمولیت اسرائیل کے دفاعی نظام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔